مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مکہ معاہدے کے رکن ممالک پاکستان، ترکی اور سعودی عرب کا اجلاس ریاض میں ہوگا۔
پاکستان نے مکہ معاہدے کے تحت قائم سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اعلی سطحی وفد کی سعودی عرب روانگی کا اعلان کیا ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور چیف آف آرمی اسٹاف پر مشتمل اعلی سطحی پاکستانی وفد سعودی عرب کا دورہ کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی وفد کے دورہ سعودی عرب کا مقصد مکہ معاہدے کے تحت قائم سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرنا ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ریاض میں ہونے والے اس اجلاس میں کمیٹی کے رکن ممالک پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے اعلی حکام شرکت کریں گے۔
اجلاس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور مکہ معاہدے کے تحت جاری تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس سے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ مذکورہ کمیٹی یمن کی صورتحال اور سعودی عرب کے خلاف انصار اللہ کی کارروائیوں کے حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی۔
یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب یمن کے رہائشی اور شہری علاقوں پر سعودی عرب کے حملے بدستور جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ